اہم خبریں

مظفرآباد ،مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ، نیلم روڈ بلاک،شاہراہ کاغان بھی بند ہوگئی

مظفرآباد (نیوز ڈیسک) مظفرآباد کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ،برفانی تودہ گرنے سےکاغان روڈ اور نیلم روڈ بلاک،گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ واضح رہے کہ ناران کے قریب ایک اور برفانی تودہ گر ا ہے جس سے شاہراہ کاغان تاحال بند ہے جبکہ مظفرآباد کے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈ کے باعث نیلم روڈ بلاک ہے،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا عملہ بھاری مشینری سے برف ہٹانے میں مصروف ہے، جبکہ کاغان تک مرکزی شاہراہ بحال ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سیاح عید کی چھٹیوں میں ناران جانے سے گریزکریں جبکہ مظفرآباد میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈ کے باعث نیلم روڈ بلاک ہے جبکہ سڑک کی بندش کے باعث نیلم کا زمینی رابطہ دیگرعلاقوں سے منقطع ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں