اہم خبریں

پنجاب انتخابات: فنڈز کی عدم فراہمی پر سپریم کورٹ کا اٹارنی جنرل اور اسٹیٹ بینک کو نوٹس

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ موسم گرما میں ممکنہ ہیٹ ویو کے انتظامات کے حوالے سے صوبوں کو ضروری ایس او پیز جاری کر دیئے ہیں، ہیٹ ویو کے باعث نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی پیشگی اقدامات اور احتیاط برتنی ہوگی۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہر سال ہیٹ ویو کی وجہ سے قیمتی زندگیوں، زراعت اور معیشت کے ساتھ دیگر نقصانات ہوتے ہیں۔ ان نقصانات سے بچنے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی پیشگی اقدامات اور احتیاط برتنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہیٹ ویو کے حوالے سے یہ انتظامی ایس او پیز وزارت ماحولیاتی تبدیلی کی ٹاسک فورس نے تشکیل دیے ہیں، ایس او پیز کی تشکیل میں تمام صوبوں اور شراکتداروں سے مشاورت کی گئی ہے۔ تمام ضلعی اور صوبائی حکام اور متعلقہ ادارے ہیٹ ویو کے حوالے سے تیاری شروع کریں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے صوبوں کو یونین کونسل کی سطح پر ہیٹ ویو ریسپانس سینٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ معلومات اور مربوط کوششوں کے لیے قومی سطح کے کنٹرول روم کے قیام کی بھی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایس او پیز میں ہیٹ ویو سے نمٹنے کیلئے عوامی آگاہی کی مہم کے ساتھ دیگر سفارشات شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں