اہم خبریں

مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام کا پشاور میں نادرا ہیڈکوارٹرز، واپڈا ہاوس اور ایس این جی پی ایل ہیڈکوارٹرز کا دورہ

پشاور(  اے بی این نیوز   ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور، قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور صدر مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا، انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ محدود وسائل میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولیں ترجیح ہے۔ مشیر نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز اور واپڈا کے جاری منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ بعض حلقوں میں نادرا میں ڈبل شفٹ اور خواتین کیلئے مخصوص دفاتر کی منظوری بھی دی گئی۔ انجنیئر امیر مقام نے کہا کہ گیس پیدا کرنے والے علاقوں کو اسکی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانا اشد ضروری ہے۔ مشیر وزیراعظم انجینئر امیر مقام نے آج پشاور میں مصروف ترین دن گزارا اور نادرا، واپڈا اور SNGPL کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ مشیر نے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا اور ان پر کام تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

متعلقہ خبریں