اہم خبریں

ایم کیو ایم کے 7 وزیروں نے مردم شماری کے معاملے پر خود کو پیپلز پارٹی کو بیچا ہے،فوادچوہدری

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدر نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کی آبادی میں صرف 29 لاکھ کے فرق رہ گیا ہے۔ ایم کیو ایم کے 7 وزیروں نے مردم شماری کے معاملے میں خود کو پیپلز پارٹی کو بیچا ہے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کا فرق بتا رہا ہے کہ مردم شماری کتنی شفاف ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے 7 وزیروں نے مردم شماری کے معاملے میں خود کو پیپلز پارٹی کو بیچا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس مردم شماری پر 45 ارب روپے خرچ ہوئے اس میں کراچی کی آبادی 20 لاکھ کم کی گئی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مردم شماری کی وجہ سے کراچی کی قومی اسمبلی کی دو نشستیں کم ہوجائیں گی، ایم کیو ایم کے وزیروں کے بکنے سے فرق نہیں پڑتا، پی ٹی آئی کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔اس سے قبل ایم کیوایم رہنما فاروق ستار کراچی میں مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اسے مسترد کر چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں