اہم خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کی ملاقات

نیو یارک (  اے بی این نیوز  )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس کی ملاقات ، اس موقعہ پے وزیر ضارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کا متحرک رکن ملک ہے۔حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے معاونت قابل تحسین ہےپاکستان اقوام متحدہ کے متحرک رکن کی حیثیت میں عالمی فورمز پر کام جاری رکھے گا ۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون سمیت انسانی امداد پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان کے سماجی و اقتصادی شعبے میں ترقی کیلیے اقوام متحدہ کے کردار کی تعریف کی۔

متعلقہ خبریں