اہم خبریں

کوئٹہ،پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے

کوئٹہ(اے بی این نیوز    )شاہراہ اقبال پر پولیس کی وین کے قریب دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے۔شاہراہ اقبال پر پولیس کی گاڑی کے قریب ہونے والے دھماکے میں 4 افراد جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے، دھماکے میں کئی گاڑیوں، قریبی دکانوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔پولیس حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، دھماکے میں جاں بحق چاروں افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق 4 جاں بحق افراد کی لاشیں اور 9 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، متاثرین کو شدید نوعیت کے زخم آئے ہیں۔تحقیقاتی ٹیموں سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں