اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین 14 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جانے والے ون ڈے اور انٹرنیشنل میچز کیلئے کمنٹیری پینل کا اعلان کر دیا ہے ، جس میں بازید خان، گرینٹ ایلیٹ ،سکندر بخت اورعروج ممتاز پینل میں شامل ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق مارک بوچر ون اور لیزا ون ڈے جب کہ کائل ملز صرف ٹی 20 سیریزکے لیے دستیاب ہونگے، زینب عباس سیریز میں پریزینٹر کے فرائض انجام دیں گے۔نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، عبدالرحمان ہیڈ کوچ کے اسسٹنٹ ہونگےپی سی بی کے مطابق سیریز کے دوران 27 ایچ ڈی کیمروں سے کوریج کی جائے گی، لاہور اور کراچی کے میچزمیں بگی کیم اور اسپائیڈر کیم بھی موجود ہوگا۔














