کراچی(نیوزڈیسک) چینی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی ہول سیل فی کلو قیمت 5 روپے اضافےکے بعد 114 روپے ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ گزشتہ ہفتےکو ہول سیل بازار میں چینی کی فی کلو قیمت 109روپے تھی۔ ہول سیل میں فی کلو قیمت 5 روپے اضافےکے بعد ریٹیل بازار میں چینی کا بھاؤ 120 روپے کلو ہوگیا ہے۔















