اہم خبریں

پاکستان کا بڑا دفاعی اقدام، فتح 4 کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا بڑا دفاعی اقدام، فتح 4 کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (اے بی این نیوز) پاکستان نے زمین سے مار کرنے والے فتح 4 کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی طور پر تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچڈ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فتح 4 کروز میزائل کا توسیعی ورژن جدید ایویانکس اور جدید نیوی گیشنل معاونت سے لیس ہے۔ یہ ہتھیار وسیع فاصلے پر موجود اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کا مشاہدہ پاک فوج کے سینئر افسران کے علاوہ اسے تیار کرنے والے ادارے کے سائنسدانوں اور انجینئرز نے بھی کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور سروسز چیفس نے فتح 4 کروز میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں‌:حکومت اپوزیشن مذاکرات کا معاملہ، مولانا فضل الرحمان نے بڑی بات کہہ دی

متعلقہ خبریں