اسلام آباد (اے بی این نیوز )کپتان اورمینجمنٹ نے افغانستان کیخلاف پہلے ٹی ٹوینٹی کیلئے پلیئنگ الیون فائنل کرلی۔افغانستان کےخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کےلیےقومی ٹیم میں چارکھلاڑی ڈیبیو کریں گے،صائم ایوب، طیب طاہر، زمان خان اور احسان اللہ آج اپنا پہلا میچ کھیلیں گے۔پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکا پہلا میچ آج کھیلا جائےگا جس کےلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ٹیم میں کپتان شاداب خان کے علاوہ محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف، عماد وسیم اور نسیم شاہ بھی شامل ہیں۔















