اہم خبریں

چوہدری سرور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر ، شافع چوہدری جنرل سیکرٹری منتخب

لاہور(نیوزڈیسک)چودھری شجاعت حسین کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی و صوبائی جنرل کونسل کااجلاس ہوا جس میں صوبائی کونسل نے چودھری سرور کو پنجاب کا صدر، چودھری شافع کو جنرل سیکرٹری منتخب کرلیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ چودھری سرور پارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزر بھی ہوں گے۔اس موقع پر چودھری شجاعت حسین کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سیاسی سفر کے 50 سال ہو گئے ، اتنے پیچیدہ حالات نہیں دیکھے، سیاستدان جلتی آگ پر پانی ڈالیں، ملک جلاؤ گھیراؤ کا متحمل نہیں ہو سکتا،سربراہ ق لیگ نے کہاکہ حکومت نیشنل ڈائیلاگ شروع کرے، ناراض رہنماؤں کے پاس جانے کو تیار ہوں، ہنگاموں، دھرنوں سے قوم پریشان اور مایوس ہے ،ان کاکہناتھا کہ مسائل کا حل سیاست دانوں کے پاس ہے، تمام قوتیں ملکر پاکستان کا سوچیں۔

متعلقہ خبریں