اہم خبریں

پی ایس ایل نے ڈیجیٹل ریٹنگ میں آئی پی ایل کو پیچھے چھوڑ دیا، نجم سیٹھی کا دعویٰ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن نے ڈیجیٹل ریٹنگ پر انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل نے حال ہی میں ختم ہونے والے سیزن میں 150 کی ڈیجیٹل ریٹنگ حاصل کی اور آئی پی ایل کو پیچھے چھوڑ دیا جس نے 130 کی ریٹنگ حاصل کی۔ حکومت کو ادا کیے گئے ٹیکسوں کی تفصیلات بتانے سے قبل کہا کہ پی ایس ایل نے ملک کی معیشت کے پہیے کو رواں دواں رکھنے میں کردار ادا کیا ہے کیونکہ اس نے روزگار کے مواقع پیدا کیے اور سیاحت، ہوٹل انڈسٹری، ایئر لائنز اور سڑک پر سفر کرنے والے کاروبار کے اضافے میں مدد کی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کو ٹیکس کی مد میں 70 کروڑ روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں 50 کروڑ روپے اور صوبائی ٹیکسوں کی مد میں 50 کروڑ روپے ادا کیے ہیں۔پی ایس ایل میں تین بیٹنگ کمپنیوں کو اسپانسر کرنے والی ٹیموں کے معاملے پر سیٹھی نے واضح کیا کہ ان معاہدوں پر نظرثانی کی جائے گی کیونکہ یہ معاہدے ان کے پی سی بی سربراہ کے طور پر تعینات ہونے سے پہلے ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں