اہم خبریں

جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش، ہرطرف جل تھل ایک ہوگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا ۔اتوار کو جڑواں شہروں میںآسمان پر اچانک بادل چھا گئے اورموسلا دھار بارش شروع ہوگئی،بارش سے جڑواں شہروں کا موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا،شہری موسم کا مزہ لینے گھروں سے باہر نکل آئے اور خوب لطف اندوز ہوئے ،موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان، صادق آباد، شکریال اور گرجا روڈ کے نشیبی علاقے پانی سے بھر گئے۔جبکہ شدید بارش کے بعد اسلام آباد کے نشیبی علاقے بھی پانی میں ڈوب گئے جبکہ شاہراہوں پر بھی پانی زیادہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند ہوتی رہیں جس کی وجہ سے ٹریفک سست روی کا شکار رہی

متعلقہ خبریں