اہم خبریں

ہنگامہ آرائی کیس، گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کر دیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز   )عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس ہنگامی آرائی کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار 60 ملزمان کا ریکارڈ عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزمان کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس ہنگامی آرائی کیس کی سماعت ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان نے کی۔پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے بھی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے اور سابق ایم این اے امجد خان نیازی کا میڈیکل کروانے کی استدعا کی گئی۔

متعلقہ خبریں