اہم خبریں

گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوند کاری ، مقدمہ میں نامزد 3 ڈاکٹروں سمیت 10ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 یوم کی توسیع

راولپنڈی (اے بی این نیوز)راولپنڈی کی عدالت نے گردوں کی غیر قانونی خریدوفروخت اور پیوند کاری کے مقدمہ میں نامزد 3 ڈاکٹروں سمیت 10ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 یوم کی توسیع کر دی،عدالت نے ملزمان کو 25 مارچ تک دوبارہ مورگاہ پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے ،ملزمان کا 5 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر سول جج وجیہہ خواجہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف ابھی بہت سے پہلوؤں پر تفتیش باقی ہےمقدمہ میں مطلوب 3 ملزمان تاحال روپوش ہیں گرفتار ملزمان کا مزید 7 روزہ ریمانڈ جاری کیا جائے ، وکلا صفائی نے کہا کہ پولیس 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کے باوجود کوئی نتیجہ اخذ نہیں کر سکی،تمام ملزمان کو مفروضے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا،مزید ریمانڈ کا کوئی جواز نہیں بنتا ،عدالت نے ڈیوٹی جج کی حیثیت سے ملزمان کا مزید 7 روز کا ریمانڈ منظور کر لیا۔

متعلقہ خبریں