اہم خبریں

کراچی، رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان

کراچی (نیوزڈیسک)چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاہے کہ کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔سردار سرفراز نے نجی ٹی وی سے بات چیت میں پیش گوئی کی کہ کراچی کے کچھ علاقوں میں 20 مارچ تک بارشیں ہو سکتی ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ شہرِ قائد میں پچھلے دو تین سال سے معمول سے زائد بارشیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں سال گزشتہ برس کے مقابلے میں بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں