اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خان اقتدار چھن جانے پر پاگل ہو چکے ہیں ،وہ سیا سی دہشتگر د ہیں، وزیر اطلاعات کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ ایک شخص عدالتوں پر حملہ آور لیکن اسے گاڑی میں بیٹھ کر حاضری کی اجازت دی گئی، عدالتوں میں دینے کیلئے جواب موجود نہیں ہے اس لئے پورے ملک کو جلا رہا ہے،، انصاف کی محافظ عدالت،، اور عدالت کی محافظ پولیس ہوتی ہے، پولیس والوں پر حملہ ہوا،، عدالت میں توڑپھوڑ ہوئی،، ،زمان پارک دہشت گردوں کامورچہ ہے ،پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہورہی ہے،،، مریم اورنگزیب نے توڑ پھوڑ اور زمان پارک سے برآمد سامان کی ویڈیو بھی دکھادی ۔















