اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے 10 موٹر سائیکلیں جلادیں۔ہفتہ کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی حاضری کے موقع پر پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے، انہوں نے کمپلیکس میں کھڑی پولیس کی 10 موٹر سائیکلیں جلادیں۔جوڈیشل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کارکن نے ایک پولیس افسر کی گاڑی بھی الٹ دی۔















