لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنی گرفتاری کی صورت میں پارٹی چلانے کے حوالے سے وضاحت کی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو میرے جیل جانے کی صورت میں فیصلے کرے گی، میرے خلاف 94 مقدمات بنائے گئے ہیں لیکن میری گرفتاری کی کوئی وجہ نہیں ہے کیونکہ میرے پاس تمام مقدمات میں ضمانت موجود ہے۔















