اسلام آباد (نیوزڈیسک )اسلام آباد پولیس نے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کر لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امجد خان نیازی کو تھانہ رمنا منتقل کردیا گیا ہے۔امجد خان نیازی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ہیں اور میانوالی سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔















