اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کارکنوں کو کہا گیا ہے کہ ملک گیر احتجاج کیلئے تیار رہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے سنیئررہنما فواد چودھری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی اجازت ملتےہی ملک بھرمیں احتجاج کیاجائےگاانہوں نے مزید کہا کہ کارکنان فائنل تحریک کی تیاری پکڑلیں،حکومت گھر جائےگی انتخابات ہوں گے۔قیادت کی اجازت کےمنتظرہیں،ملک گیراحتجاج کیلئےتیارہیں۔















