اہم خبریں

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز گرفتار،عدالتی حکم پر عدالت میں پیش کردیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شبلی فراز کو پولیس نے گرفتار کرلیا گیا۔توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شبلی فراز کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، جس پر جج نے پی ٹی آئی رہنما کو پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پرشبلی فراز کو عدالت میں پیش کردیا گیا ۔شبلی فراز نے عدالت میں بیان دیا کہ مجھے ایس پی نے پکڑا اور گالیاں دیں۔عدالت نے ڈی آئی جی کو بھی کمرہ عدالت میں طلب کرلیا، ایف سی کے زخمی اہلکار بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

متعلقہ خبریں