اہم خبریں

توشہ خانہ کیس، عمران خان کی گیٹ پر ہی حاضری لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)توشہ خانہ فوجداری کيس کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی عدالتی گیٹ پر حاضری لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نے بتایا کہ وہ جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ پر موجود ہیں۔ بابر اعوان نے عمران خان کی جانب سے گیٹ پر حاضری لگانے کی درخواست جمع کرادی، جس میں کہا گیا ہے کہ پولیس اندر نہیں آنے دے رہی۔اسی دوران بابر اعوان کی طرف سے ایک اور دائر درخواست کی گئی جس میں استدعا کی گئی کہ عمران خان کی گیٹ پر ہی حاضری لگوائی جائے، عدالت نے اپنا عملہ گیٹ پر بھیجنے کا حکم دیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ عمران خان کی گیٹ پر ہی حاضری لگائی جائیگی۔کیس کی سماعت کے دوران وقفہ ہوا، وقفے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ گیٹ پر حاضری کے بعد عمران خان کو واپس بھیج دیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو لاہور کی مقامی عدالت نے توشہ خان کیس میں 18 مارچ کو طلب کر رکھا ہے، جس کیلئے سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں