اسلام آباد(اے بی این نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے مختلف فیصلوں کی منظوری دی ہے ۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ، کابینہ نے سکھ گورودوارہ پربندھک کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں کابینہ نے وکلاء تحفظ بل 2023 کی منظوری دیدی ، کابینہ کی قانون سازی سے متعلق کمیٹی نے وکلاء تحفظ بل کی منظوری دی تھی ۔ذرائع کے مطابق ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے این ڈی ایم اے کو 10 ارب روپے جاری کرنے اور سوئی نادرن کو کمرشل بینکوں کے قرضوں کے حصول کے لیے 50 ارب روپے بینک گارنٹی دینے کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے ایس ای سی پی کے دیگر اتھارٹیز کے ساتھ دستخط شدہ معاہدوں اور یادداشتوں کی منظوری دے دی۔ وفاقی کابینہ نے پوسٹل ٹیرف میں تبدیلی ، سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے دیگر اتھارٹیز کے ساتھ دستخط شدہ یادشتوں کی منظوری بھی دے دی ۔















