اہم خبریں

پی ٹی آئی نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا

لاہور(اے بی این نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور عندلیب عباس نے کہا کہ تحریک انصاف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، ظالم حکمران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کو فی الفور واپس لیں۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ امپورٹڈ حکمران ٹولے نے اپنی نااہلی کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا ہے، شہباز سرکار نے غریب عوام کو بھوک، غربت، مہنگائی، بے روزگاری سمیت دیگر مسائل تحفے میں دیئے ہیں، اسحاق ڈار ملکی معیشت کے لیے زہر قاتل ثابت ہوا۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکمران عوام کو ریلیف دینے کے بجائے تکلیف پہنچا رہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی عالمی قیمتیں کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں، رات کے اندھیرے میں سفاک حکمرانوں کو پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر تھوڑی سی بھی شرم نہیں آئی، حکمرانوں کا دل پتھر ہو چکا ہے۔دوسری جا نب پی ٹی آئی رہنما عندلیب عباس نے کہا کہ اسحاق ڈار مسلسل غریب عوام کا معاشی قتل کرنے کے درپے ہے، نااہل نالائق اور نکمی شہباز سرکار نے رات کی اندھیرے میں ظالمانہ اضافہ کر کے قوم سے واردات کی ہے۔ شہباز سرکار نے غریب دشمنی کی انتہا کر دی ہے، 13 کرپٹ ترین جماعتیں اپنی عیاشیو ں کی خاطر غریب عوام کا خون چوس رہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں