اسلام آباد(نیوزڈیسک)سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ عمران خان نے ملک کو کمزورکرنے کا کلچر دیا،حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے چاہئیں،کوئی اور شخص ایسا کرے تو کسی بنا دیئے جاتے ہیں،کون سی قوتیں ہیں جو عمران خان کو تحفظ فراہم کررہی ہیں،بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والا اپنی گرفتار ی دینے سے ڈر ررہا ہے،اگر جرات ہے تو گرفتار ی دے اور قانون کا سامنا کرے،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان کو کمزوراورختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،عمران خان سیاسی میدان کے لئے قابل قبول نہیں ہے،عمران خان ملکی سیاست کا غیرضروری عنصر ہے،انہوں نے کہاکہ عمران نے ثابت کر دیا ہے وہ بدحواس شخص ہے جیل جانے سے ڈرتا ہے ،سربراہ پی ڈی ایم نے کہاکہ ایسے لوگوں کو گرفتار کر کے فوری قانون کے کٹہرے میں لانا چاہیے،قانون کی نظر میں سب برابر ہیں،کسی کو قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے،عمران خان قانون سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے لہذا اسے سیاست سے الگ کیا جانا چاہیے ،انہوں نے کہاکہ عمران خان گرفتار سے بچنے کیلیے کارکنا ن کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے،انہوں نے کہاکہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال انتہائی خراب ہے،ملک کی سیاست کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے عمران خان کو قانون کا احترام کرنا ہوگا ۔















