اہم خبریں

حیدرآباد میں چھری مار گروہ سرگرم ، خواتین بھی محفوظ نہ رہ سکیں

حیدرآباد(نیوز ڈیسک) کراچی کے بعد حیدرآباد میں چھری مار گروہ سرگرم ، خواتین بھی محفوظ نہ رہ سکیں نامعلوم افراد نے چھری کے وار کرکے خاتون کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق خاتون زخمی حالت میں مدد اور پانی مانگتی رہی لیکن بےحس لوگ اسے اسپتال پہنچانے کے بجائے ویڈیو بناتے رہے اور اس سے معلومات حاصل کرتے رہے۔پولیس کے مطابق واقعہ حیدرآباد ایئرپورٹ کے قریب سرمست روڈ پر پیش آیا جہاں 28 سالہ خاتون اقراء مشوری کو نامعلوم افراد نے چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر زخمی خاتون بھٹائی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

متعلقہ خبریں