اہم خبریں

اساتذہ کرام نے مردم شماری کی ڈیوٹی دینے سے انکار کردیا

کراچی (نیوزڈیسک) اساتذہ کرام نے مردم شماری کی ڈیوٹی دینے سے انکار کرتے ہوئے ڈی سی ملیر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا۔احتجاج کرنے والے اساتذہ نے کہا کہ ڈیوٹی الاؤنس نہیں دیا جا رہا اور نہ ہی سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیوٹی دینے کے لیے ٹراسپورٹ بھی نہیں دی جا رہی، اپنی جیب سے روزانہ کرایہ کر کے علاقوں میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔اساتذہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ہمراہی کا وعدہ کیا گیا تھا، وہ بھی فراہم نہیں کیے گئے۔ان یہ بھی کہنا ہے کہ جب تک بنیادی چیزیں فراہم نہیں کی جاتی،ڈیوٹی نہیں کریں گے۔

متعلقہ خبریں