اہم خبریں

برازیلین مصنف پاؤلو کوئیلہو بھی مریم نواز کے حق میں بول پڑے

ریو ڈی جنیرو(نیوز ڈیسک) معروف برازیلین مصنف پاؤلو کوئیلہو بھی مریم نواز کے حق میں بول پڑے،پاکستان تحریک انصاف کے حمایتوں کو کرارا جواب دے دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ایک انٹرویو کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی زبان پھسل گئی، جس کی وجہ سے برازیلی مصنف کے نام کے تلفظ میں غلطی ہوئی تو پی ٹی آئی کے حمایتوں نے سوشل میڈیا پر کہرام مچا دیا اور مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔لیکن پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹرولرز اس وقت خاموش ہوئے جب برازیلی مصنف پاؤلو کوئیلہو نے خود اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کی جانب سے ان کے نام کے غلط تلفظ پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ میں غیر ملکی ناموں کے تلفظ میں اکثر غلطیاں کرتا ہوں، لہٰذا تنقید نہ کریں۔ واضح رہے کہ پاؤلو کوئیلہو کو ناول کیمیا گر، 11 منٹ اور بریدا کے حوالے ساری دنیا میں جانا جاتا ہے، ان کا ناول کیمیا گر دنیا بھر میں 80 سے زائد زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں