اہم خبریں

عمران خان فکر نہ کرو تمہیں گرفتار بھی کیا جائے گا، رانا ثنااللہ

فیصل آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان فکر نہ کرو تمہیں گرفتار بھی کیا جائے گا، اور تم جیل بھی جائو گے، الیکشن سے یہ مراد نہیں کہ تم سے توشہ خانے کا حساب نہ لیا جائے، تم کبھی ادھر جا کر چھپتے ہو ادھر چھپتے ہو، بھاگ دوڑ کرتے کرتے تھک جا گے اور پھر پکڑے جا گے، گھڑی چور سے حساب لیا جائے گا۔فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ جو بابا رحمتے تمہیں روز مشورے دیتا ہے، اس کے باوجود تم پکڑے جا گے، ن لیگ الیکشن کیلئے تیار ہے، الیکشن لڑ کر جیتیں گے۔رانا ثنا نے کہا کہ اس فتنے کو ووٹ کی طاقت سے مائنس کرنا ہوگا، الیکشن سے یہ مراد نہیں کہ تم سے توشہ خانے کا حساب نہ لیا جائے، تم سے ہر چیز کا حساب لیا جائے گا، فکر نہیں کرو تمہیں گرفتار بھی کیا جائے گا، تم کبھی ادھر جا کر چھپتے ہو ادھر چھپتے ہو، بھاگ دوڑ کرتے کرتے تھک جا گے اور پھر پکڑے جا گے۔وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ گھڑی چور سے حساب لیا جائے گا، گھڑی چوری کا بھی اور توشہ خانے کا بھی، الیکشن بھی ہوگا اس کا احتساب بھی ہوگا یہ جیل بھی جائے گا۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن دوبارہ الیکشن جیت کر اقتدار میں آئے گی، جب ملک بحران میں آیا ہے تو اسے ایک ہی لیڈر نواز شریف نے نکالا ہے، فیصل آباد آج مریم نواز کیلئے باہر نکلا ہے، اگلا جلسہ بہت جلد دھوبی گھاٹ میں ہوگا۔ جو فیصلہ فیصل آباد کا ہوگا وہ فیصلہ پنجاب کا ہوگا، نواز شریف جلد آپ کے ساتھ یہاں موجود ہوں گے۔

متعلقہ خبریں