اسلام آباد( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ کو تیسری بار صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے ۔ جمعہ کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے چین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں پاک چین دوستی مزید مضبوط ہوگی اور تجارت،سرمایہ کاری میں تعاون بڑھے گا ۔















