اسلام آباد(اے بی این نیوز )محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے وقت میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا ہے۔ جمعہ کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی میں درجہ حرارت 39، شہید بینظیر آباد، چھور، ٹنڈوجام 38، حیدر آباد، لسبیلہ، روہڑی، پڈعیدن، دادو ، سکرند اور ٹھٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔















