اہم خبریں

غربت سے تنگ باپ نے4 سالہ بیٹی کوسینے سے باندھ کرنہرمیں چھلانگ لگا دی

مظفر گڑھ ( اے بی این نیوز  )صوبہ پنجاب کےضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پو میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں غربت کےمارے باپ نے چار سالہ بیٹی کوسینے سے باندھ کرنہرمیں چھلانگ لگا کرخودکشی کرلی۔افسوس ناک واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خور مقام پر پہنچے اور لاشوں کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کیا، آخری اطلاع آج بھی دونوں کی لاشوں کی تلاش جاری ہے،نہر میں چھلانگ لگانے والا محمد سلیم احمد پور شرقیہ ضلع بہاولپور کا رہائشی تھا، اور اس کا مبینہ طور پر اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑے کی وجہ سے رنجیدہ تھا۔

متعلقہ خبریں