اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی کابینہ نے مردم شماری کیلئے 12 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ساتویں خانہ و مردم شماری کے اخراجات کیلئے 12 ارب روپے دیئے جائیں گے، ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری پر 34 ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ ہے،واضح رہے اس سے قبل بھی وفاقی حکومت 10 ارب روپے کے فنڈز فراہم کر چکی ہے، مردم شماری کیلئے باقی ماندہ 12 ارب روپے کے فنڈز بھی جلد جاری کئے جائیں گے۔















