اہم خبریں

کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کریگا تو ذمہ دار وزیر اعظم ہیں، پرویز الٰہی

لاہور (اے بی این نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر پاکستان تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کوئی سرکاری ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار کرے گا تو ذمہ دار براہ راست وزیر اعظم ہوں گے،چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ آئینی طور پر کوئی ادارہ الیکشن میں تعاون سے انکار نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان ہو چکا ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اگر سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنیں گے تو یوسف رضا گیلانی کی طرح گھر جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ بہت جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے اور اپنے انجام کو پہنچیں گے، چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر محمد بشارت راجہ، سیاسی رہنما چودھری نعیم الدین وڑائچ، چودھری وسیم الدین وڑائچ اور چودھری اعجاز احمد وڑائچ شامل تھے۔

متعلقہ خبریں