ممبئی (اے بی این نیوز) کچا بادام گانے سے شہرت پانے والے مونگ پھلی فروش گلوکار بھبن بڈیاکر کے ساتھ دھوکا ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھبن بڈیاکر کا گانا کچا بادام کے کاپی رائٹس کسی میوزک کمپنی نے دھوکے بازی سے ہتھیا لیے۔جس کے بعد بھبن بڈیاکر نہ تو اب اپنا گانا گا سکتا ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر گانے کی ہونے والی آمدنی لے سکتا ہے۔















