اہم خبریں

کار سرکار میں مداخلت کا کیس، شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور

لاہور(اے بی این نیوز   ) سیشن کورٹ لاہور نے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت 20 مارچ تک منظور کر لی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ بھی طلب کر لی، شاہ محمود قریشی کو 50 ہزار روپے مچلکے جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے سڑک بلاک کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کے کیس میں شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت منظور کر لی اور انہیں شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہم ایک پارٹی کے قانون کو ماننے والے ہیں، ہم نے عدلیہ کا ہمیشہ احترام کیا اور آئندہ بھی کریں گے، 8 مارچ کو جو فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا وہ پوری قوم نے دیکھا، پولیس کا رویہ سب کے سامنے ہے، نہتے لوگوں اور خواتین پر پولیس حملہ آور ہوئی، لاٹھیوں سے درجنوں گاڑیوں کے شیشے توڑے گئے۔

متعلقہ خبریں