کوئٹہ ( اے بی این نیوز )بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ظہیر الدین نے درخواست پر مختصر سماعت کی اور عمران خان کےخلاف درج مقدمہ ختم کرنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دو ہفتوں کے لیے معطل کردیے۔بلوچستان ہائیکورٹ میں انصاف لائرز فورم کے رہنما اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بجلی روڈ تھانے میں مقدمہ درج نہیں ہوسکتا کیونکہ جس الزام پر مقدمہ درج ہوا وہ بجلی روڈ تھانےکی حدود ہی نہیں۔عدالت نے کیس کی سماعت دو ہفتوں کے لیے معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔















