اسلام آباد (نیوزڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے فرح گوگی کے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری ان کی رہائش گاہ پر وصول کروا دئیے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے شامل تفتیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔ایف آئی اے کی ٹیم نے عدالت کی جانب سے جاری وارنٹ لاہور میں فرح گوگی کے گھر پر وصول کروا دئیے۔حکام کا کہنا ہے کہ وارنٹ گرفتاری فرح گوگی کے ملازم نے وصول کیے ہیں۔















