اہم خبریں

اتوار سے کراچی کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی متوقع ہے، محکمہ موسمیات

کراچی(نیوزڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار سے کراچی کے درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کمی متوقع ہے۔اس حوالے سے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ اتوار سے شہر میں سمندری ہوائیں دن میں چل سکتی ہیں۔ پیر سے درجہ حرارت 34 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔ سردار سرفراز نے کہا کہ کراچی میں آج بھی گرم دن ریکارڈ ہوا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے دن کا معمول اوسط درجہ حرارت 32.6 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ کراچی میں آئندہ 2 روز کے دوران موسم گرم رہے گا۔ سردار سرفراز نے کہا کہ جمعہ اور ہفتے کو پارہ 35 سے37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس دوران شمال مشرق اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔

متعلقہ خبریں