اہم خبریں

شمالی وزیرستان،نامعلوم افراد نیزیرتعمیر پولیس چوکی کوآگ لگا دی

میرانشاہ (اے بی این نیوز) شمالی وزیرستان کے میرعلی سب ڈویژن میں نامعلوم افراد نے زیرتعمیر پولیس چوکی کوآگ لگا دی ، پولیس چوکی میرعلی بازار کے مین چوک میں بن رہی تھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائیوقوعہ پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردی ہے ۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے، ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر دہشت گرد کارروائیوں میں مطلوب تھے۔

متعلقہ خبریں