اہم خبریں

سعودی عرب کے شہری فٹبالر رونالڈو کے دیوانے نکلے

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی عرب کے شہری معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے دیوانے نکلے۔ذرائع کے مطابق سعودی پرو لیگ میں النصر کلب نے گزشتہ میچ میں 1-3 سے کامیابی حاصل کی، جیسے ہی گیند رونالڈو کے پاس آتی اسٹیڈیم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا اور رونالڈو کے نعرے گونجنے لگتے۔ وہ اب تک النصر کلب کی جانب سے 6 میچز میں 8 گول کرچکے ہیں۔اگرچہ تینوں گولز مقامی کھلاڑیوں نے کیے تاہم 23 ہزار کے قریب تماشائی رونالڈو کو ہی گیند جال میں پہنچاتے دیکھنے آئے تھے، ان میں ولی عہد بھی شامل تھے جنھوں نے رائل باکس میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔

متعلقہ خبریں