اہم خبریں

تمام فریق پاکستان کا قرضوں کا بحران حل کرنے میں مدد کریں، چین کا مطالبہ

بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے مالیاتی اداروں اور ترقی یافتہ ممالک سے پاکستان کی مدد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو ترجمان چینی وزیر خارجہ ناؤننگ نے بیجنگ میں نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ ترقی یافتہ ملکوں کی سخت معاشی پالیسیاں پاکستان جیسے ملکوں کے معاشی بحران کا سبب ہیں۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مالیاتی ادارے اور قرض دینے والے ممالک پاکستان کی معاشی صورتحال میں مدد دیں۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ تمام پارٹیز پاکستان کیلئے ’’مثبت‘ ‘کردار ادا کریں۔

متعلقہ خبریں