اسلام آباد (اے بی این نیوز )وزارت خزانہ نے آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مالی سال 2022-23 جولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 11.0 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی،جولائی تا جنوری مالی سال 2022-23 میں برآمدات میں 7.4 فیصد کی کمی ریکارڈ ہو ئی ،مالی سال 2022-23 جولائی تا جنوری برآمدات کا حجم 16.4 ارب ڈالر رہامالی سال 2022-23 جولائی تا جنوری درآمدات میں 20.9 فیصد کمی ریکارڈ ہو ئی جبکہ درآمدات کا حجم 33.5 ارب ڈالر رہا ،گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم42.3 ارب ڈالر تھا مالی سال 2022-23 جولائی تا جنوری جاری کھاتوں میں خساروں میں 67.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جاری کھاتوں میں خسارہ 3.8 ارب ڈالر رہاگزشتہ سال اسی عرصہ میں جاری کھاتوں میں خسارہ 11.6 ارب ڈالر تھا مالی سال 2022-23 جولائی تا جنوری براہ راست سرمایہ کاری میں 44.2 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم 68 کروڑ 35 لاکھ ڈالر رہا،گزشتہ سال اسی عرصہ کے دوران براہ راست سرمایہ کاری کا حجم ایک ارب 22 کروڑ 48 لاکھ ڈالر تھا۔














