اہم خبریں

اٹک میں دہشتگردی ناکام بنانے والے لیاقت علی کو ستارۂ شجاعت سے نوازا گیا

ملک کے لیے جان قربان کرنے والے شہری لیاقت علی کی غیر معمولی جرات اور فرض شناسی کو قومی سطح پر سراہتے ہوئے انہیں پاکستان کے باوقار سول اعزاز ستارۂ شجاعت Sitara-e-Shujaatسے نواز دیا گیا۔ یہ اعزاز اس بہادر شہری کی اس قربانی کا اعتراف ہے جس نے اٹک میں ایک بڑے دہشتگرد حملے کو ناکام بنا کر سینکڑوں قیمتی جانیں بچائیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب اٹک میں ایک خودکش حملہ آور اہم مقام کی جانب بڑھ رہا تھا، تاہم لیاقت علی نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگرد کو روکنے کی کوشش کی۔ ان کی اس فوری اور جرات مندانہ کارروائی کے نتیجے میں ممکنہ بڑا سانحہ ٹل گیا، لیکن وہ خود اپنی جان کی قربانی دے بیٹھے۔

پنکی کی گرفتاری،پولیس کی بڑی کامیابی قرار

حکومتی سطح پر اس اقدام کو قومی ہیرو ازم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان کی قربانی آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ ستارۂ شجاعت پاکستان کا دوسرا بڑا سول اعزاز ہے جو غیر معمولی بہادری، جرات اور ملک و قوم کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔

ایوارڈ دینے کی تقریب میں جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے، جب لیاقت علی کا اعزاز ان کی والدہ نے وصول کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے ان کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کھڑے ہو کر انہیں سلام پیش کیا۔

متعلقہ خبریں