لاہور(نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ق لیگ اور پی ٹی آئی دو آزاد سیاسی جماعتیں ہیں، ق لیگ کی جنرل باجوہ کے حوالے سے اپنی پالیسی ہے جب کہ تحریک انصاف یہ سمجھتی ہے کہ موجودہ حالات کے ذمہ دار جنرل(ر ) باجوہ ہیں۔لاہور میں غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ امریکا میری حکومت گرانے میں کتنا ذمہ دار ہے کچھ نہیں کہہ سکتا اسی لیے سائفر کی انکوائری چاہتا تھا جو کہ نہ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ملکی سیاسی اور معاشی بحران اور میری حکومت گرانے کا واحد ذمہ دار جنرل باجوہ ہیں، پرویز الہی نے اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس لکھ کر بھیج دے جسے جمعہ کو گورنر کو ارسال کردوں گا۔ق لیگ کے ن لیگ سے متوقع مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ق لیگ ایک آزاد جماعت ہے اور وہ مسلم لیگ (ن) سے مذاکرات کر سکتی ہے۔