اہم خبریں

ایلون مسک کا بڑا اعلان، ہر امریکی بچے کو 2 شیئرز ملیں گے

ایلون مسک کا بڑا اعلان، ہر امریکی بچے کو 2 شیئرز ملیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے دو شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کردیا، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔

ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ہر بچے کو ایک شیئر اسپیس ایکس کی جانب سے جبکہ دوسرا شیئر وہ ذاتی طور پر دیں گے۔


ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک نے وضاحت کی کہ اسپیس ایکس کی جانب سے دیے جانے والے شیئرز اگلے ماہ منتقل کردیے جائیں گے، جبکہ ان کی ذاتی جانب سے دیے جانے والے شیئرز آئندہ سال جون میں منتقل ہوں گے، جب ان کے حصص کی فروخت پر عائد پابندی کی مدت ختم ہوجائے گی۔

اس سے قبل اسپیس ایکس نے اعلان کیا تھا کہ ہر فعال ٹرمپ اکاؤنٹ میں کمپنی کا ایک نیا جاری کردہ کلاس اے عام شیئر شامل کیا جائے گا۔ ایلون مسک بھی اپنی جانب سے اتنے ہی شیئرز فراہم کریں گے۔


واضح رہے کہ ٹرمپ اکاؤنٹ پروگرام 18 سال سے کم عمر امریکی بچوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جا چکے تھے۔

اسپیس ایکس کے شیئر کی قیمت بدھ کے روز 127.44 ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ اس حساب سے امریکی بچوں کو دیے جانے والے شیئرز کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔
مزید پڑھیں‌:اسلام آباد میں کل عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

متعلقہ خبریں