اہم خبریں

اسلام آباد میں کل عام تعطیل کا اعلان، ضلعی انتظامیہ کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد میں کل عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ 27 نومبر کو مقامی عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 27 نومبر بروز جمعہ اسلام آباد کی حدود میں مقامی تعطیل ہوگی، اس دوران تمام سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔

تاہم ضروری خدمات، ہسپتال اور پولیس معمول کے مطابق کام کرتے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے، ایم سی آئی اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ کی ضروری خدمات فعال رہیں گی، جبکہ آئیسکو اور سوئی گیس کی سروسز بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں‌:پی ٹی آئی پارلیمانی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اہم انکشافات

متعلقہ خبریں