کراچی ( اے بی این نیوز) کمشنر کراچی نے آٹے کی نئی سرکاری قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر آٹے کی ہول سیل قیمت 140 روپے فی کلو جبکہ ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 147 روپے فی کلو اور ریٹیل قیمت 150 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ چکی آٹے کی قیمت 158 روپے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔
کمشنر کراچی نے دکانداروں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز کو سرکاری نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کی کال پر احتجاج، کئی اہم شاہراہوں پر ٹریفک معطل















