اہم خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی کمی

دبئی (اے بی این نیوز)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، پیر کو برینٹ خام تیل 28 سینٹ کمی کے بعد 92.29 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 15 سینٹ کمی سے 83.26 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

عالمی معاشی صورتحال، اسٹاک مارکیٹوں میں مندی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے سے متعلق خدشات نے تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھایا ہے۔ گزشتہ ہفتے برینٹ کی قیمت میں 4 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ایران کے خلاف جاری جنگ، سعودی آئل ریفائنری پر حملے اور آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو درپیش خطرات نے قیمتوں میں مزید کمی کو محدود رکھا ہے۔ ادھر اوپیک پلس کے وزراء 29 نومبر کو اجلاس میں 2027 کے لیے تیل کی پیداوار سے متعلق پالیسی پر غور کریں گے۔
مزیدپڑھیں: سونے کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ، 16 روز میں فی تولہ تقریباً 60 ہزار روپے سستا

متعلقہ خبریں